ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نامعلوم لڑکی کی تلاش میں نوجوان نے ریل گاڑیوں میں لگائے 4000 پوسٹر

نامعلوم لڑکی کی تلاش میں نوجوان نے ریل گاڑیوں میں لگائے 4000 پوسٹر

Thu, 30 Aug 2018 11:33:12    S.O. News Service

کولکاتہ،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک نامعلوم لڑکی کی محبت میں پاگل ایک نوجوان اس کا پتہ لگانے کے لئے ہاوڑہ سے بردوان روٹ کی ٹرینوں میں 4000 پوسٹر چھپواکر لگا چکا ہے۔ جولائی میں ٹرین سے سفر کے دوران نوجوان کی اس سے ملاقات ہوئی تھی۔

کولکاتہ کے بیہلا تھانہ تحت جوکا ساکن29 سالہ وشوجیت پوددار ریاست کے ماحولیاتی محکمہ میں بطور کلرک تعینات ہے۔ اس کا دفتر سالٹ لیک میں ہے۔

پوددار نے کہا کہ جولائی میں وہ ہاوڑہ تک لوکل ٹرین سے سفر کررہا تھا۔ اسی دوران کوننگر اسٹیشن پر ایک لڑکی ٹرین پر چڑھی اور وہ بالی ا سٹیشن پر اترگئی۔ اس وقت ان دونوں نے آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کی تھیں۔ لیکن مجبوری ایسی کہ بالی اسٹیشن آنے کے بعد لڑکی اپنے ماں باپ کے ساتھ ریل گاڑی سے اتر گئی ۔اس دوران وشوجیت نہ تو اس کا فون نمبر لے سکا اور نہ ہی اپنا نمبر دے سکا۔

اس کا کہنا ہے کہ اس سفر کے دوران لڑکی نہ صرف اسے دیکھ کر مسکرائی بلکہ اسے اپنا نمبر دینے کی کوشش بھی کی تھی۔ لیکن ماں باپ کی موجودگی کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرسکی۔ اسٹیشن پر اترنے کے بعد بھی وہ دور دور تک ٹرین کے گزرنے تک اسے دیکھتی رہی تھی۔ لڑکی کے چلے جانے کے بعد وشوجیت پر اسے تلاش کرنے کی دھن سوار ہوئی ۔ تب سے وہ ہاوڑہ سے بردوان روٹ کی ٹرینوں میں 4000پوسٹر چھپواکر لگواچکا ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ نامعلوم پری سے اسے دیکھتے ہی پیار ہو گیا اور اسے تلاش کرنےکے لئے اس نے نہ صرف ہاوڑہ و بردوان روٹ کی ٹرینوں میں اپنے نمبر اور اس چھوٹی سی عشق کی داستان کا ذکر کر پوسٹر لگایا ہے بلکہ ایک ویڈیو بنا کر اس نے سوشل سائٹ کر اشتراک بھی کیا ہے تاکہ اگر کسی ذریعہ سے وہ لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش کرے توا س کا نمبر اسے مل جائے اور بات ہو سکے ۔ اتنا ہی نہیں روزانہ دفتر سے نکلنے کے بعد وہ ہاوڑہ سے کونن نگر تک ٹرین میں جاتا ہے اور وہیں ٹی شرٹ پہنتا ہے جو ٹی شرٹ اس نے اس ٹرین سفر میں پہن رکھی تھی جس دوران لڑکی سے اس سے ملاقات ہوئی تھی۔ پوددار کا کہنا ہے کہ اس نے یہ پوسٹر و ویڈیو محض اس لئے لگایا ہے تاکہ کسی بھی طریقہ سے اس کا نمبر لڑکی تک پہنچ جائے اور اگر وہ بات کرناچاہے تو اس سے رابطہ کر سکے۔ 


Share: